Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
28 - 73
 اسی طرح ابلیس کی حالت ہے۔پس جس شخص نے برے خاتمہ کے بارے میں غور کیاتو اس کے لئے اپنی کسی صفت کی وجہ سے خودپسندی میں مبتلا ہونانا ممکن ہے۔ وَاللہُ اَعْلَم۔  (1)  
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ واقعہ میں والدین کےلئے بھی  درس ہے کہ  اولاد کی اچھی تربیت کریں ان میں پیدا ہونے والی خرابیوں پر نظر رکھیں انہیں  موقع بہ موقع پیار،  محبت اور شفقت سے سمجھاتے رہیں۔ خود بھی فکرِ آخرت کرتے ہوئے گناہوں سے کنارہ کریں اور اپنی اولاد کوبھی اس کا مدنی ذہن دیں اس ضمن میں امیر ِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا خوفِ خدا میں ڈوبا ہوا طرزِ عمل ملاحظہ کیجئے: 
امیرِ اہلسنّت کی انفرادی کوشش 
	شہزادۂ امیرِ اہلِ سنّت حاجی ابوہلال محمد بلال رضا عطاری سلَّمَہُ الۡبَارِی فرماتے ہیں کہ بچپن میں ایک مرتبہ میں نے کسی کنوئیں میں جھانک کر دیکھا تو اس کی گہرائی دیکھ کر میرے دل پر خوف طاری ہوگیا ۔جب میں نے اپنے باپاجان امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں یہ ماجرا عرض کیا تو آپ نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ اس طرح فرمایا : دنیاوی کنوئیں کی گہرائی دیکھ کر ہی آپ کا دل خوف زدہ ہوگیا تو غور کیجئے کہ جہنم کی گہرائی کس قدر ہولناک ہوگی ۔  (2)  



________________________________
1 -     لباب الاحیاء،   ص ۲۸۹
2 -     انفرادی کوشش ،  ص۱۰۸