Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
18 - 73
فَانْهَارَ بِهٖ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَؕ-   (پ،۱۱، التوبة: ١٠٩)  
ترجمۂ کنز الایمان:  اس کی عمارت اسے لے کر جہنم میں ڈھے   (گِر)   پڑی
اللہ کی پناہ ہے ان باتوں سے، اسی لئے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : 
 ’’جاہل صوفی شیطان کا مسخرہ ہے‘‘ اس لئے حدیثِ پاک  میں آیا حضور سیِّد عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:  ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہے۔  (1)    بغیر علم کے عبادت میں مجاہدہ کرنے والوں کو شیطان انگلیوں پر نچاتا ہے۔ ان کے منہ سے لگام اور ناک میں نکیل ڈال کر جدھر چاہے کھینچتا پھرتا ہے اور طریقت سے جاہل سمجھتے ہیں کہ ہم اچھا کررہے ہیں۔  (2)  
شرفِ بیعت  اور مرشد کے مدنی پھول 
	حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو جب حضرت علامہ شاہ محمد عنایت قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی بارگاہ میں حاضر ی کا شرف حاصل ہوا توانہوں نے کڑی شرائط کے ساتھ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو اپنے مریدوں کی صف میں شامل کرلیاپھر کچھ عرصہ زیرِ  نگرانی تربیت فرماتے رہے اس کے بعد دریائے چناب کے کنارے جھنگ سیال کے صحراؤں میں چلے جانے کا حکم ارشاد فرمایاتاکہ عبادت و ریاضت  کے ذریعے نفسانی خواہشات اور نَمُو دو نُمائش کے حجابات دور کرکے دل کی دنیا کو محبتِ الٰہی  سے آباد کرسکیں اورچلتے ہوئے چندمدنی پھول ارشاد فرمائے : اے  عبداللہ! اپنے


________________________________
1 -    تر مذی ،   ابواب العلم ،  باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادة،  ۴ / ۳۱۳،  حدیث:۲۶۹۰ 
2 -     شریعت و طریقت ص۵تا ۱۱بتغیر و ملتقطا