Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
14 - 73
اس کا عیب ظاہر کردیا؟ نیز کسی کی راز کی بات   (بغیر اس کی اجازت )  دوسرے کو بتاکر خیانت تو نہیں کی ؟ ‘‘  
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خاص لوگوں کے لئے خاص مجالس
	حضرت علامہ شاہ محمد عناىت قادرى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی درس کے بعد اپنی خانقاہ مىں تشرىف لے جاتے جہاں علماو صُلَحا اور راہ ِ سلوک پر چلنے والے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے منتظر ہوتےیہاں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا اندازِ درس بدل جاتا، شرىعت اور طرىقت کے موضوع پر عالِمانہ گفتگو ہوتی، مرىدوں کى روحانى تربىت کى جاتى اور انہیں اَسرارو رُمُوز سے آگاہ کیا جاتا ۔  (1)   
پیارے اسلامی بھائیو!عام لوگوں  کے لئے الگ مجلس کا انتظام اور خاص لوگوں کے  لئےعلیحدہ  مجلس کا اہتمام کرنا اور ان پر خاص توجہ دینا علمائے کرام اور مشائخِ عُظَّام کا طریقہ کارہے اس ضمن میں ایک روح پرور حدیث مبارکہ سے اپنے ایمان کو ترو تازگی بخشئے چنانچہ حضرت سیِّدنا شَداد بن اَوس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حاضر تھےکہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: کیا تم میں کوئی اجنبی یعنی یہودی یا نصرانی موجود ہے ؟ہم نےعرض کی :  یارسولَاللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! نہیں، 



________________________________
1 -     دلوں کے مسیحا،  ص۲۹۲