کے لئے ریاضت و مجاہدہ ہے۔ (1)
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت علامہ شاہ محمد عناىت قادرى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا مہکتا ہوا مدنی پھول اپنی خوشبو بکھیررہا ہے کہ عام مسلمان کو فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ سنتوں بھری زندگی گزارنا چاہیے کیونکہ طریقت کے اسرارو رموز کو سمجھنا ہر ایک کے بَس کی بات نہیں کہ اس راہ میں نہایت تنگ و تاریک گھاٹیوں کو عبور کرنا پڑتا ہےشدید آفتوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پندرھویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے راہِ طریقت کی دشواریوں اور مشقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے محبین، مریدین اور تمام امتِ مسلمہ کے لئے انتہائی آسان اور سادہ طریقہ کار کے مطابق شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنام ”مدنی انعامات ‘‘ کا انمول اور بے مثل تحفہ عطا فرمایاہے جس کا مقصد ہر مسلمان میں فرائض و واجبات کی پابندی اور سُنَن و مستحبات پر عمل کا جذبہ پیدا کرنا ہے،اسے تقویٰ و پرہیز گاری کے زیور سے آراستہ کرنا ہےنیز اس کی معاشرتی و اخلاقی حالت کو بہتر بنانا ہےاس کا اندازہ اس مدنی انعام سے لگائیےچنانچہ مدنی انعام نمبر 42 ہے کہ ”آج آپ نے کسی مسلمان کے عُیُوب پر مُطَّلَع ہوجانے پر اس کی پردہ پوشی فرمائی یا (بلا مصلحتِ شرعی )
________________________________
1 - دلوں کے مسیحا، ص۲۹۲ملخصاً