Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
11 - 73
قصور بلکہ گرد نواح کے باسیوں کے لئے عقیدت و محبت کا مرکز بن گئی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے 35سال سے زائد عرصہ تک اہلِ قصور کو علم و معرفت سے نوازا پھر 30 سال تک  دیارِ مرشد مرکز الاولیاء لاہورکو اپنے علم و عرفاں سے سیراب کیابالآخر خلقِ خدا کی روحانی اور علمی رہنمائی فرماتے ہوئےاِکانوے سال کی عمر میں۲۷ جمُادَی الاُخرٰی۱۱۴۷ھ بمطابق 1768ء میں اس جہانِ فانی سے کوچ کیاآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار مبارک شاہراہِ فاطمہ جناح   (کوئینز روڈ،مرکزالاولیا لاہور)   پر آج بھی ہزاروں عقیدت مندوں کی روحانی تسکین کا باعث ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہولیِ کامل،متبحر عالم، تہجد گزار، طریقت و شریعت کے جامع، صاحبِ تحریر و تقریر تھے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے تصوف پرمایہ ناز کتاب ”دَستُورُ العمل  ‘‘ تصنیف فرمائی اس کے علاوہ علمِ فقہ میں مُلتَقَطُ الحَقَائِق عَلٰی کَنۡزِ الدَّقَائِق ،غَایَۃُ الۡحَوَاشِی عَلٰی شَرۡحِ الۡوِقَایَہ   (مطبوعہ)   جبکہ اَلۡہِدَایَہ پر تحقیق وتدقیق سے معمور حواشی آج بھی پنجاب پبلک لائبریری کا حصہ ہیں  جو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے زورِ  علمی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔  (1)   
تعارف سلسلہ شطاریہ 
	اس سلسلے کے بانی حضرت شیخ بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہہیں یہ سلسلہ برصغیر پاک و ہند میں  ’’ شطاریہ ‘‘  کے نام سے مشہور ہوا  پاک وہندکی فضاؤں کو اس



________________________________
1 -     سوانح حیات حضرت بابا بلھے شاہ ،  ص ۶۲تا ۷۲ملخصاًوغیرہ