Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
10 - 73
پیرو مرشِد کے مختصر حالات 
	       حضرت علامہ حافظ شاہ محمد عنایت قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی  کا سنِ ولادت ۱۰۵۶ھ جبکہ  جائے پیدائش ”قصور ‘‘ ہےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاتعلق آرائیں خاندان سے ہے۔ والدماجد پیر محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پیش امام تھے۔ایک مرتبہ  ایک مجذوب نے والد گرامی سے کہا :  آپ کے پورے خاندان کو چمکانے والا بچہ اس دنیا میں  آنے والا ہے ، پھرایک ماہ بعد حضرت حافظ محمد عنایت  قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی  کی ولادت ہوگئی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے پانچ سال کی عمر میں قرآن مجید اپنے سینے میں محفوظ کیا بارہ سال کی عمر میں تمام علوم مُرَوَّجہ سے فراغت پاکر سندو دستاربندی کا اعزاز حاصل کیا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا رُجحان ابتداہی سے تصوف کی طرف  تھاچونکہ کم عمری میں ہی والدماجد کی وفات کا داغ سینے سے لگ گیا تھا لہذا دستارِ فضیلت پانے کے بعد پیرو مرشد کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے قسمت نے یاوَری کی اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو مرکز الاولیاء لاہور میں وارثِ فیضانِ محمدی عالمِ باعمل حضرت سیِّد محمد رضا شاہ قادری شَطّاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے درِ دولت پر لے آئی۔مرشدِ کامل کی نگاہِ فیض  سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کچھ ہی عرصہ میں راہ ِ  سلوک کی بلند و بالا منازل طے کیں اور خرقۂ خلافت پہنا پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جائے پیدائش قصور تشریف لے آئے اور مخلوقِ خدا کو علوم ِروحانی اور فیضِ ربانی سے نوازا، لوگ جُوق دَر جُوق آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں حاضر ہوتے یہاں تک کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شخصیت پورے