Brailvi Books

باحیا نوجوان
9 - 64
جیسا کہ آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے: ''میں بند کمرے میں غُسل کرتا ہوں تواللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیاء کی وجہ سے سِمَٹ جاتا ہوں۔ (اَیْضاً) ''ابنِ عساکِر'' نے حضرت سیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے رِوایت کیا کہ آقائے دو جہاں صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ''حیا ایمان سے ہے اور عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ میری اُمّت میں سب سے بڑھ کر حیا کرنے والے ہیں۔''
 (اَ لْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِی ص۲۳۵حدیث ۳۸۶۹دار الکتب العلمیۃ بیروت)
یا الٰہی! دے ہمیں بھی دولتِ شرم و حیا         حضرتِ عثماں غنی با حیا کے واسِطے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حیاء کی2 قِسمیں:
 فَقیہ ابواللَّيث سَمَرقَندی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: حیاء کی دو قسمیں ہیں:(1) لوگوں کے مُعامَلہ میں حیاء (2)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مُعامَلہ میں حیاء۔ لوگوں کے مُعامَلے میں حیاء کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تُو اپنی
Flag Counter