فِطری و شَرْعی (شَر۔عی) اعتِبار سے بھی حَياء کی تقسیم کی گئی ہے۔ فِطری حیاء وہ ہے جسےاللہ تعالیٰ نے ہر جان میں پیدا فرمایا ہے اور یہ پیدائشی طور پر ہر شَخْص میں ہوتی ہے اور شَرْعی حیاء یہ ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اپنی کوتاہیوں پر غور کر کے نادِم و شرمندہ ہو اور اِس شرمندَگی اوراللہ تعالیٰ کے خوف کی بِناء پر آئندہ گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی کوشِش کرے۔ عُلَماء (عُ۔ لَ۔ مائ) فرما تے ہیں کہ ''حیاء ایک ایسا خُلق ہے جو بُرے کام چھوڑنے پر اُبھارے اور حق دار کے حق میں کمی کرنے سے روکے۔''
(مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِيْح ج۸ ص۸۰۰ ،تحت الحدیث ۵۰۷۰)