میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے دیکھا! با حیا نوجوان،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خَشِیَّت(خَ۔ شِیْ۔ یَت) اور گناہوں سے نفرت کی بَرَکت سے معصیَت سے اپنی حفاظت میں کامیاب ہوگیا۔ معلوم ہوا کہ گناہوں سے بچنے میں حیاء بَہُت ہی مُؤَثِّرہے۔ حیاء کے معنیٰ ہیں ـــ''عیب لگائے جانے کے خوف سے جَھینپنا۔'' اس سے مُراد ''وہ وَصْف ہے جو ان چیزوں سے روک دے جواللہ تعالیٰ اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہوں۔'' لوگوں سے شرما کر کسی ایسے کام سے رُک جانا جو ان کے نزدیک اچّھانہ ہو ''مخلوق سے حياء'' کہلاتا ہے۔ یہ بھی اچھی بات ہے کہ عام