Brailvi Books

باحیا نوجوان
61 - 64
عرصہ سے یہاں آ جارہے ہیں مگرآپ نے طاق نہیں دیکھا! حضرتِ سیِّدُنا با یزید بسطامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی نے بڑے ادب سے عرض کی: عالی جاہ! مجھے آپ کے حُضُور کبھی سر اٹھانے کی ہمت ہی نہیں ہوئی لہٰذا میں نے وہ طاق نہیں دیکھا۔ (تذکِرۃُ الاولیاء ج۱ ص۱۳۰ تہران) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
         ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بُزُرگوں کی بارگاہ میں حاضِری کا انداز
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس میں جتنی زِیاد ہ حیا ہوتی ہے اُس میں ادب بھی اُتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا بایزید بسطامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی جو کہ اپنے وَقت کے بَہُت بڑے ولیُّ اللہ تھے۔ اِکتِسابِ (اِکْ۔ تِ۔ ساب) فیض کے لئے ایک بُزُر گ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں ایک عرصے تک حاضِری
Flag Counter