میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اکیلے میں بھی بِلا ضَرورت ننگے ہونے یا سِتْر کُھلا رکھنے وغيرہ سے بچیں۔ جو لوگ گھر میں ایسے پاجامے پرجس سے پردے کے اَعضاء کا اُبھار نہیں چھپتا صِرف بنیان پہنتے ہیں ان کو شرم آنی چاہئے کہ چلتے پھرتے وقت اکثر گندا منظر ہوتا ہے، ان کو چاہئے کہ بنیان پر کُرتا بھی پہنے رہیں یا بنیان کے دونوں پہلوؤ ں میں حسب ِضرورت قمیص کی طرح چاک بنا کر آگے اور پیچھے مُناسِب مقدار میں کپڑے کا ایک ایک ٹکڑاسِلائی کروالیں اس طرح بنیان میں قمیص کا انداز آ جائے گا اور اب بنیان پہن کر چلنے پھرنے میں بھی اِن شاءَ اللہ ''پردے میں پردہ'' ہو جائیگا۔ ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دیکھ رہا ہے۔اس سچّے عقیدے کے باوُجُود بے حيائی کی حَرَکت پر حیرت بالائے حیرت ہے۔