| باحیا نوجوان |
پاؤں داخِل کرنے کے شگاف باقی رہ جائیں۔ سوتے وقت اس تہبند کو پہن لیجئے اِن شاءَ اللہ عزوجل اطمینان بخش ''پردے میں پردہ'' ہو جائیگا۔
کلمہ کُفْر:
تنہائی میں حياء:
سرکارِ نامدار صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت سراپا عظمت میں عرض کیا گیا کہ ہم اپنی شرم گاہوں کی کہاں تک حفاظت کریں؟ ارشاد فرمایا: ''زوجہ اور کنیز کے سوا کسی پر ظاہِر نہ ہونے دو۔'' عرض کیا گیا، ''اگر تنہائی میں ہوں تو؟'' ارشاد فرمایا: ''اللہ عزوجل کا زیادہ حق ہے کہ اُس سے حیا کی جائے۔''( سُنَنُ اَ بِی دَاو،د ج۴ ص۵۷ حدیث ۴۰۱۷) حدیثِ پاک میں کنیز کا بھی تذکرہ ہے یہ اُس دَور کے اعتبار سے ہے، اس دور میں غلام و کنیز نایاب ہیں۔
فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں: ''کسی سے کہا گیا ''اللہ عزوجل سے حیا کر'' اُس نے کہا: ''میں نہیں کرتا۔'' ایسا کہنا کُفر ہے۔ (فتاویٰ تاتارخانیہ ج۵ ص۴۷۰ باب المدینہ کراچی)