Brailvi Books

باحیا نوجوان
55 - 64
خدمت میں بھی عرض ہے کہ بیٹھنے سے قبل کھڑے کھڑے چادر کے دونوں سِرے پکڑ کر ناف سے لیکر قدموں تک پھیلا دیں اب بیٹھ جائیں اور چادر کا کچھ حصّہ قدموں تلے دبالیں۔ جب اُٹھنا چاہیں تو اِسی طرح دونوں ہاتھوں سے چادر تھامے ہوئے کھڑے ہوں۔ اگر چادر نہ ہو تو اُٹھتے بیٹھتے وقت کُرتے کا دامن اچھی طرح پھیلا لیا کریں۔ ورنہ اُٹھنے بیٹھنے کے دَوران اکثر سخْت گندا منظر ہوتا ہے۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کھڑے کھڑے کرتے کا دامن دُرُست کر کے دونوں ہاتھ گُھٹنوں پر رکھ کر ابتِداءدو زانو بیٹھے اور اٹھتے وقت بھی دو زانو ہو کر نَماز کے انداز پر اٹھئے، اِن شاءَ اللہ عزوجل اُٹھتے بیٹھتے وقت بے پردَگی نہیں ہوگی۔ اوپر اَوڑھی ہوئی چادر اگر سوتے میں اتر جاتی ہو یا جو الَٹ پَلَٹ ہوتے رہتے ہوں ان کی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے کہ پاجامہ کے اوپر تہبند پہن لیں یا کوئی چادر لپیٹ لیں اور اُوپر سے بھی ایک چادر اَوڑھ لیا کریں۔ بہتر یہ ہے کہ تہبند کی ایک طرف بیچ میں اس طرح سلائی کر لیں کہ دونوں کونوں میں صرف