Brailvi Books

باحیا نوجوان
54 - 64
لباس بھی سنّت کے مطابِق نہ رہا۔ دل و نگاہ کی قَبائے شرم و حیاء بھی تار تار ہوئی تو لباسِ ستر بھی بے حيائی کے رَخنوں سے محفوظ نہ رَہ سکا۔ سِتْر پوش، مہذَّب اور خوش وَضْعْ لباس کی جگہ اُلٹی سیدھی تراش خراش کے بے ڈھنگے (کارٹونک) ملبوسات نے لے لی۔ پہننے میں سردی گرمی کی کوئی خاص مناسبت، نہ سنَّت و حیا داری کا لحاظ۔ بس لباسِ تنگ میں بمشکِل بند ہیں۔
پردے میں پردہ کے مختلف طریقے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیئے کہ مُہَذَّب انداز پر بیٹھیں۔ بعض لوگ اوّل تو کپڑے چُست پہنتے ہیں پھر دونوں گُھٹنے کھڑے کرکے انہیں دائیں بائیں پھیلا دیتے ہیں اس طرح مَعاذَ اللہ بَہُت گندا منظر ہوتا ہے، ایسے حیا سوز موقع پر موجود بَاحَیا لوگ آزمائش میں پڑ جاتے ہیں۔ مدنی مشورہ ہے اور یہ مَدَنی انعامات میں سے ایک مَدَنی انعام بھی کہ جب بھی سوئیں یا بیٹھیں تو ''پردے میں پردہ'' کر لیا کریں۔ چُنانچِہ جو سنتوں بھرا لباس پہنتے ہیں ان کی
Flag Counter