Brailvi Books

باحیا نوجوان
51 - 64
اپنے آپ کو اُس عذاب سے ڈرائیں جیسا کہ صاحِبِ ہِدایہ شریف نے نقل کیا ہے : ''جو شخص کسی اَجنَبِیّہ کے مَحاسِن (یعنی نامَحرم عورت کی خوبیاں مَثَلاً حُسن و جمال، اُبھار وغیرہ) کو شَہوت سے دیکھے گا اُس کی آنکھوں میں سِیسہ پگھلا کر ڈالا جائیگا۔'' (الھِدَايۃ، الجزء الرابع ص۳۶۸ دار احیاء التراث العربی بیروت)
کانوں کی حیاء
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کانوں کے مُعاملے میں بھی حَیاء اختیار فرمایئے، مُوسیقی، گانے باجے، غیبت، چُغلی، فُحش و بے ہودہ گفتگو اور کسی کے عیب ہرگز ہرگز نہ سنے۔
ناجائز سننے کے مختِلف عذاب
    منقول ہے: ''ان آوازوں پر(جن کا سننا حرام ہے) جو کان لگائے گا، قِيامت کے دن اسکے کانوں میں پِگھلا ہوا سیسہ بھرا جائے گا۔''
(مُقَّدمہ کَفُّ الرِّعاع)
ایک حدیثِ پاک میں ہے: ''جو چوری چھپے لوگوں کی باتیں سنتا ہے
Flag Counter