Brailvi Books

باحیا نوجوان
50 - 64
ندامت بَہُت بھاری پڑ جائے گی۔ خود کو اس طرح ڈرائے کہ اگر میں نے بھابھی کے ساتھ بدنگاہی کی اورمَعاذَ اللہ بروزِ قِیامت آنکھ میں آگ بھر دی گئی تو میرا کیا بنے گا!البتّہ آپ کی گھر میں سُنی نہیں جاتی تو گھر چھوڑ کر بھاگنے کی بھی ضَرورت نہیں، لڑ جھگڑ کر گھر میں ٹَینشن بھی مت کھڑا کیجئے،آپ خود آنکھوں پرقُفلِ مدینہ لگالیجئے، اپنی نگاہوں کی حِفاظت کیجئے۔ گھر میں بھابھی ہے یا چچازاد بہنیں وغیرہ یا چچی، تائی یا مُمانی اور جن جن سے شَرِیْعت نے پردے کا حکم دیا ہے ایسی نامحرم عورتیں آتی ہیں تو آپ ان کے سامنے مت جایئے، کبھی آمنا سامنا ہو جائے تو نِگاہیں نہ اُٹھایئے،ان کے جسم کو تو کیا ان کے کپڑوں کو بھی نہ دیکھئے،اگر کبھی بات کرنے کی نوبت آجائے تواِس طرح آنکھیں نیچی رکھئے کہ ان کے وُجود پر نظر ہی نہ پڑے۔ بے شک آپ کا مذاق اُڑتا رہے، دنیا میں اگر آپ اس طرح مظلومیّت کی زندگی گزار یں گے تو آخِرت میں اِن شاءَ اللہ عَزَّوجَلَّ سُرخروئی پائیں گے۔ جب اس طرح کی رشتہ دار عورَتوں کی طرف دیکھنے کو جی چاہے تو