Brailvi Books

باحیا نوجوان
48 - 64
میں سے تقریباً ہر کوئی بے دھڑک نگاہیں اٹھائے چاروں طرف دیکھتا ہے اور اس بات کی کچھ پرواہ نہیں کرتا کہ نگاہ نامَحرَم عورت پر پڑ رہی ہے یا اَمرْد پر۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہمارے مُعاشَرے کا اکثر حصّہ حیاء سے محروم ہے! تقریباً ہر گھر میں ٹی۔ وی پر فلموں ڈراموں کے باعث بے پردَگی اور بے حيائی کا ماحول ہے۔ دُنیوی رسائل، ڈائجسٹ اور ناولیں پڑھ پڑھ کر، اخبارات میں دنیا بھر کی گندی گندی خبریں اورمُخَرِّبِاخلاق مضامین کا مطالعہ کر کر کے اور سڑکوں پر جابجا لگے ہوئے سائن بورڈز اور اخبارات کی بے حيائی سے بھر پور تصاویر دیکھ دیکھ کر ذہنیت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے شاید انہیں وُجوہات کی بناء پراب ماموں زاد، خالہ زاد، چچا زاد، پھوپھی زاد، چچی، تائی مُمانی نیز پڑوسنوں سے پردے کا ذہن نہیں رہا۔ گھروں میں دیور بھابھی کامعاملہ بھی با لکل بے تکلّفانہ ہے، دیور بھابھی کے پردہ کا اب تصوُّر ہی کہاں ہے؟ حالانکہ حديث شریف میں اس کے بارے میں بہُت سخت حُکم ہے۔ چُنانچِہ