میرے آقائے نِعمت، اعلٰیحضرت، امامِ اہلسنّت، عظیمُ البَرَکت، عظیمُ الْمَرتَبت، پروانہ شَمْعِ رسالت، مُجَدِّدِ دین و ملّت، پیرِ طریقت، عالِمِ شَرِیْعَت، حامِیِ سُنّت، ماحِیِ بدعت، باعِثِ خیر و بَرَکت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رَحْمۃُ الرحْمٰن اپنے شُہره آفاق تَرجَمَہ قرآن کنزُالایمان میں اِس کا ترجَمہ یوں فرماتے ہیں:
مسلمان مردوں کو حُکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کیلئے بَہُت سُتھرا ہے، بے شک اللہ (عَزَّوجَلَّ) کو اُن کے کاموں کی خبر ہے۔ اور مسلمان عورتوں کو حُکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگرجتنا خود ہی ظاہِر ہے۔