Brailvi Books

باحیا نوجوان
46 - 64
جہنَّم کا سامان
    افسوس! صد کروڑ افسوس! ایک طرف گلیوں، بازاروں اور تَقریبوں میں مردوں اور عورتوں کا اِختِلاط، بد نِگاہیاں اور بے تکلُّفیاں ہیں تو دوسری طرف گھر گھر میں ایک طرح سے سینما گھر کُھل گیا ہے مسلمانوں کی اکثریت ٹی وی وغيرہ کے ذَرِیْعے بدنگاہی میں مُبتَلاء ہے۔ یاد رکھئے! ٹی وی پرصرف خبریں دیکھنے والے کا بھی بدنِگاہی سے بچنا سخت دشوارہے کیونکہ اکثر عورت ہی خبریں سنا تی ہے! پھر طرح طرح کی عورتوں کی تصاویر بھی دکھائی جا تی ہوں گی۔ اے کاش! ہم سب کو آنکھوں کا قفلِ مدینہ نصیب ہو جاتا! کاش! کاش!کاش!ہم سب حیا سے نگاہیں جُھکانے والے بن جاتے!
    پارہ اٹھارہ سورہ نو ر آیت نمبر30اور 31 میں ارشادِ الٰہی ہے:
 قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَ یَحْفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمْ ؕ ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۭ بِمَا یَصْنَعُوۡنَ ﴿۳۰﴾وَ قُلۡ  لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوۡجَہُنَّ وَلَا یُبْدِیۡنَ زِیۡنَتَہُنَّ  اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا
Flag Counter