میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خدا کی قسم! بد نگاہی کا عذاب برداشت نہیں ہو سکے گا، منقول ہے: ''جو شخص اپنی آنکھ کو حرام سے پُر کرتا ہے اللہ تعالیٰ بروز ِقِیامت اسکی آنکھ میں جہَنَّم کی آگ بھر دے گا۔'' (مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ص۱۰ دارالکتب العلميۃ بيروت)
آگ کی سلائی
عورت کے مَحاسن (یعنی خوبیاں مَثَلاً اُبھار وغیرہ) کو دیکھنا ابلیس کے تیروں میں سے ایک زہریلا تیر ہے۔ جس نے نامحرم سے آنکھ کی حِفاظت نہ کی بروزِ قیامت اُس کی آنکھ میں جہنَّم کی سَلائی پھیری جائے گی۔ (بَحرُ الدُّمُوع ص۱۷۱ دارالفجر دمشق)
حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہُريرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہاللہ کے نبی مکّی مَدَنی عَزَّوَجَلَّ و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں کہ: ''آنکھوں کا زنا بدنگاہی ہے۔'' (صحيحُ البُخارِی ج۴ ص۱۶۹حدیث ۶۲۴۳ )