Brailvi Books

باحیا نوجوان
44 - 64
فِیْمَا  یَتَعَلَّقُ بِالنِّسْیَانِ''
کے صَفْحَہ 27 تا 32پر حافِظہ کمزور کرنے والے جو اسباب تحریر فرمائے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ اپنا اور غَیر کا سِتْر دیکھنے سے تنگدستی آتی اور حافِظہ کمزور ہوتا ہے۔ 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب اپنی شرم گاہ کو دیکھنے سے بھی حافظہ کی کمزوری اور تنگدستی کا وبال آتا ہے تو پھر بدنگاہی کرنے اور فلمیں دیکھنے کے دنیوی و اُخروی نقصانات کا تو پوچھنا ہی کیا!
قَضائے حاجت کے وَقت کی ايک سنّت
    حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے : ''نبیِّ اکرم، نورِ مُجسّم، شاہِ بنی آدم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم جب قَضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اُس وقت تک مُبارک کپڑا اوپر نہ اٹھاتے جب تک کہ زَمین سے قریب نہ ہو جاتے۔'' (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۱ ص۹۲ حديث ۱۴) الغَرَض ہر کام میں حَیاء کا اہتمام کرنا ہے۔
Flag Counter