(سُنَنُ اَ بِی دَاو،د ج۴ ص۵۶ حدیث ۴۰۱۲ )
حضرت سیِّدُنا حسن بصری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ''حمّام میں داخِل ہونا دُرُست نہیں مگر دو چادروں کے ساتھ ایک چادر سِتْر چُھپانے کے لئے اور ایک چادر آنکھوں کیلئے یعنی اپنی آنکھ کو لوگوں کے سِتْروں سے بچائے۔''
(تَنْبِیْہُ الغافِلِین ص۲۵۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اُس دور میں بڑے بڑے حَمَّام ہُوا کرتے تھے جن میں اُجرت دیکر ایک ہی وقت میں بلا امتیازِ مذہب کئی لوگ اکٹھے نہایا کرتے تھے، اِسی وجہ سے غالباً یہ کہاوَت مشہور ہوئی، ''ایک حَمّام میں سب ننگے'' اسی لئے حضرت سیِّدُنا حسن بصری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے مسلمانوں کو تاکید فرمائی کہ جب حَمّام میں جائیں تو نہ کسی کا سِتْر دیکھیں نہ اپنا سِتْر (پردے کی جگہ) دکھائیں۔