Brailvi Books

باحیا نوجوان
37 - 64
والے بیان کردہ حدیثِ پاک سے درسِ عبرت حاصل کریں۔ یاد رکھئے! حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن مَیْسَرہ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ: ''فحش کلامی (یعنی بے حيائی کی باتیں) کرنے والا قِیامت کے دن کُتےّ کی شَکل میں آئے گا۔''

(اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج۹ ص۱۹۰)

    مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: خیال رہے کہ تمام انسان قبروں سے بشکل انسانی اٹھیں گے پھر محشر میں پہونچ کر بعض کی صورتیں مسخ ہو جائیں گی ۔     ( مراٰۃ ج۶ ص۶۶۰ ) 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انسان اکثر اوقات مُعَزَّزِیْن کے سامنے بے حيائی کی باتیں کرتے ہوئے شرماتا ہے، لیکن اَفسوس! صَد کروڑ افسوس! اُلٹی سیدھی باتیں کرتے وَقْت یہ اِحْساس نہیں رہتا کہ مُعَزَّز تَرین ربُّ العٰلمین جلّ جَلَالُہٗ سب کچھ سُن رہا ہے۔ چُنانچِہ
اللہ عزوجل تمام باتیں سنتا ہے
    حضرت بِشر حافی علیہ رحمۃ اﷲ الکافی نہایت کم گفتگو کرتے اور اپنے
Flag Counter