بُری صحبت اور گندے ماحول کے دِلدادَہ بعض نادان لوگ مَعاذَ اللہ عزوجل گھر کی پوشیدہ باتیں نیز اَزدواجی خُفیہ مُعامَلات بھی اپنے بے حیا دوستوں کے سامنے بیان کر ڈالتے ہیں! ایک حدیث پاک سنئے اور عبرت سے سر دُھنئے۔ حضرتِ سَیِّدُنا ابو سعيد خُدری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے، پیکرِ شرم و حیاء، مکی مدنی آقا، میٹھے میٹھے مصطَفٰے، محبوبِ کِبریا عَزَّوَجَلَّ وصلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک بروزِ قيامت مَرتبے کے اعتِبارسے سب سے بُرا شخص وہ ہے جواپنی بیوی کے پاس آئے اور بیوی اِس کے پاس آئے پھر وہ اپنی بيوی کے راز کو (لوگوں میں) ظاہِر کردے۔'' (صحِیح مُسلِم ص۷۵۳ حدیث ۱۴۳۷)