Brailvi Books

باحیا نوجوان
32 - 64
کے لُطف اٹھایا جاتا ہے کہ کوئی باحَیاء ہو تو شَرْم (شَرْ۔ مْ)سے پانی پانی ہو جائے۔
نَفْلی عبادت سے افضل عمل
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان لوگوں کی کتنی بڑی بد نصیبی و محرومی ہے کہ نفلی عبادَتیں و رِیاضتيں کریں، فرائض کے علاوہ نفلی نَمازیں پڑھيں،نَفلی روزے رکھیں مگر گانوں باجوں، فلموں ڈِراموں، غَير عورَتوں کو تاکنے جھانکنے اور اَمْرَدوں (یعنی بے رِيش خوبصورت لڑکوں) پر بُری نظر ڈالنے جیسے بے حيائی کے کاموں سے باز نہ آئیں۔ یا د رکھئے! ہزاروں سال کی نَفلی نَمازوں،نَفلی روزوں، کروڑوں، اَربوں روپیوں کی نفلی خیراتوں،بَہُت سارے نَفلی حج اور عمرے کی سعادتوں کے بجائے صِرف ایک'' گناہِ صَغیرہ'' سے اپنے آپ کو بچا لینا افضل ہے۔ کیونکہ کروڑوں نفلی کاموں کے ترک پربھی قِیامت میں عذاب کی کوئی وعید نہیں جبکہ گناہِ صغیرہ سے بچنا واجِب اور اس کے اِرتِکاب پر بروزِ قِیامت مُؤاخَذہ اور سزا کا اِستِحقاق (اِس۔تِحْ۔قاق) ہے۔
Flag Counter