میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا ہر رسول، ہر نبی اور ہر ولی با حیاء (ہی) ہوتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مقبول بندے کے بارے میں بے حيائی کا تصوُّر بھی نہیں کیا جاسکتا اور جو بے حیاء ہے وہ ''نیک بندہ'' کہلانے کا حقدار نہیں۔ چچا، تایا، خالہ، ماموں اور پھوپھی کی لڑکیوں، چچی، تائی، مُمانی، اپنی بھابھی، نامحرم پڑوسنوں اور دیگر نامحرم عورتوں کو جو قصداً دیکھے، ان سے مَیل جول رکھے، ان سے بے تکلُّف بنے، مَخُلوط تفریح گاہوں میں آئے جائے، فِلمیں ڈِرامے دیکھے، گانے باجے سنے، فُحش کلامی یا گالم گلوچ کرے وہ بے حیاء ہی نہیں، بے حیاء لوگوں کا بھی سردار ہے۔ اگرچِہ وہ حافِظ، قاری، قائمُ اللَّیل و صائم الدَّہر
یعنی رات بھر عبادت کرنے والا اور سارا سال روزہ رکھنے والا ہو۔ اس کے اعمال