Brailvi Books

باحیا نوجوان
29 - 64
بات صِرْف یہیں تک مَحدود نہیں رہی بلکہ اب تو ایمان کے بھی لالے پڑے ہیں کہ شیطان کے اِیْماء پر کُفّارِ بداطوار نے گانوں میں کُفرِیّہ کلمات کے ایسے ایسے زَہر گھول دیئے ہیں جنہیں دلچسپی سے سننا اور گُنگنانا کُفْر ہے۔ 

    کُفرِیّہ گانوں کی معلومات اور ان سے توبہ و تجديدِ ایمان کا طريقہ جاننے کے لئے میرے سنّتوں بھرے بیان بنام ''گانوں کے 35 کُفریہ اشعار'' کا کیسِٹ ''مکتبۃ المدینۃ''سے حاصل کرکے سَماعت فرمائیے یہ بیان رسالہ کی صورت میں بھی آچکا ہے صرف چار روپیہ ھدِیّہ دیکر مکتبۃ المدینہ سے حاصل کر کے اسکا مُطالَعہ فرمائیے۔ بلکہ زیادہ تعداد میں حاصل کر کے تقسیم کر کے ثواب کمایئے۔
رسولوں عَلَیھِمُ السَّلام کی چار سُنَّتیں
    نبیوں کے سرور، رسولوں کے افسر، شفيعِ روزِ محشر صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ''چار چیزیں رسولوں عَلَیھِمُ السّلام کی سنّتوں میں سے ہیں : (1)
Flag Counter