| باحیا نوجوان |
سامنے لڑکا اور لڑکی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ناچ رہے ہیں اور آپ ہیں کہ آنکھیں پھاڑ کر مزے سے دیکھے جا رہے ہیں! اور اسکی داد دے رہے ہیں! آخر اس طرح خدا عزوجل کے قہر و غضب کو کب تک اُبھارتے رہيں گے؟
کر لے توبہ رب کی رَحمت ہے بڑی قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی
ذرائِعِ اِبلاغ
افسوس! ذرائعِ ابلاغ (میڈیا) مَثَلاً ریڈیو، ٹی. وی کے مختلف چینلز اور مُتعدِّد رَسائل اور اَخبارات بے حيائی کو فَرُوغ (فَ۔ رُوْ۔ غ) دینے میں مصروف ہیں ۔ جس کی بِناء پر ہمارا مُعاشَرہ تیزی سے فَحَّاشی، عُریانی و بے حيائی کی آگ کی لپیٹ میں آتا جا رہا ہے جس کے سبب خاص کر نئی نسل اَخلاقی بے راہ روی و شدید بدعملی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ فلمیں ڈِرامے، گانے باجے، بیہودہ فنکشنز رَواج پا رہے ہیں۔ اکثر گھر سینما گھر اوراکثر مجالس نقّار خانے کا سماں پیش کر رہی ہیں اور