Brailvi Books

باحیا نوجوان
27 - 64
ہے، جس کو دیکھو بڑھ چڑھ کر بے حيائی کا شیدائی نظر آرہا ہے۔
گھریلو بے حيائیا ں
    ذرا غور فرمائیے! اگر آپ کے گھر کے باہَری دروازے پرکوئی جوان لڑکی اور لڑکا آپس میں ناشائستہ حَرَکتیں کر رہے ہوں تو شاید آپ شور مچا دیں کہ یہ کیا بے حيائی کر رہے ہو بلکہ انہیں مارنے کو دَوڑ پڑیں! اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں آپ کا غصّہ حیاء کی وجہ سے ہے۔ لیکن جب آپ نے گھر میں ٹی وی آن کیا جس میں ایک رقّاص اور رقاصہ (Dancers) ناچ رہے ہیں، ایک دوسرے کو اشارے کر رہے ہیں، چُھو رہے ہیں، تب آپ کی حیا کہاں سو جاتی ہے؟ خدا عزوجل کے لئے سوچئے! کیا یہ بے حيائی کا منظر نہیں ہے؟ یہ آپ کی کیسی الٹی منطِق (مَنْ۔ طِقْ) ہے گھر کے باہَر ہورہا تھا تو آپ نے اسے بے حيائی قرار دیکر احتجاج کیا اور یقینا وُہی کام گھر کے اندر آپ کی بہو بیٹیوں کی موجودگی میں T.V. کے پردہئ سکرین پرہو رہا ہے تو گویا بے حيائی نہ رہا! توبہ! توبہ! آپ کے
Flag Counter