حتَّی الْاِمکان بے پردَگی وغيرہ کے مُعَاملہ ميں عورَتوں کو روکا جائے، مگر حکمتِ عملی کے ساتھ، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اپنی زوجہ یا ماں، بہنوں پر اس طرح کی سختی کر بیٹھیں جس سے گھر کا اَمْن ہی تہ و بالا ہو کر رَہ جائے۔ ضَرورتاً میرے بیان کی کیسٹیں سنائیے جن میں پردہ کا ذِکْر ہے۔ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہبہارِ شریعت حصّہ 16 صَفْحَہ80تا92 سے ''دیکھنے اور چُھونے کا بیان'' پڑھنا پڑھانا یا پڑھ کر سنانا بھی انتہائی مفید ہے۔ ان کیلئے دلسوزی کے ساتھ دعاء بھی فرماتے رہئے۔خود کو اور اہلِ خانہ کو ہر گناہ سے بچانے کی کُڑھن پیدا کیجئے اور کوشِش بھی جاری رکھیں۔ پارہ 28سورۃُ التَّحرِيم کی چھٹی آیت کریمہ میں ارشاد خداوندی ہے: