Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
78 - 82
سونااورمٹی کاٹھیکرا:
    حضرت سیدنافضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا:''اگردنیا فنا ہوجانے والے سونے کی بنی ہوئی ہوتی اور آخرت باقی رہنے والے مٹی کے ٹھیکرے سے توپھربھی ہم پرلازم ہوتاکہ ہم باقی رہنے والے ٹھیکرے کوختم ہو جانے والے سونے پر ترجیح دیں (تواے لوگو!) پھر ہم نے کیونکر باقی رہنے والے سونے (یعنی آخرت) کے مقابلے میں فنا ہونے والے مٹی کے ٹھیکرے(یعنی دنیا)کواختیارکررکھاہے؟''
حکیم لقمان رحمۃاللہ علیہ کی نصیحتیں:
    حضرت سیدنا لقمان علیہ رحمۃ اللہ المنان نے اپنے بیٹے کونصیحت کرتے ہوئے ارشادفرمایا: ''اے میرے بیٹے !یقینا دنیا ایک گہرا سمندر ہے اور اس میں بہت سارے لوگ غرق ہوچکے ہیں پس اس گہرے سمندرمیں نجات کے لئے تیراسفینہ ، خوفِ خداعزوجل ہونا چاہیے ۔

     آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے یہ نصیحت بھی فرمائی :''اے میرے بیٹے!دنیا کو آخرت کے عوض بیچ ڈال، دونوں سے نفع پائے گااورآخرت کودنیاکے بدلے مت بیچ ،ورنہ دونوں جہاں میں خسارہ پائے گا۔''
امام شافعی رحمۃاللہ علیہ کاوعظ ونصیحت:
    امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی نے وعظ ونصیحت کرتے ہوئے ارشادفرمایا:''اے میرے بھائی!بے شک دنیا پھسلنے کی جگہ اورذلت کا گھر ہے ،۔۔۔۔۔۔اس کو آباد کرنے والے خرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں،۔۔۔۔۔۔ اس میں رہنے والے قبروں کی طرف جانے
Flag Counter