| الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی) |
والے ہیں،۔۔۔۔۔۔اس کا شیرازہ بکھرنے پر موقوف ہے،۔۔۔۔۔۔اس کی مالداری ،غربت میں بدل جاتی ہے،۔۔۔۔۔۔ اس کا دولت مند تنگدست ہوجاتاہے اور تنگدست دولت مند بن جاتا ہے،۔۔۔۔۔۔اللہ سے ڈرو اوراس کے عطاکردہ رزق پر راضی رہو،۔۔۔۔۔۔باقی رہنے والے گھر(جنت)سے فنا ہونے والے گھر(دنیا) کے لئے پیشگی وصول نہ کر،۔۔۔۔۔۔تیری زندگی زائل ہوجانے والے سائے اور گرنے والی دیوار کی طرح ہے، ۔۔۔۔۔۔پس اچھے عمل زیادہ کرو اور امیدیں کم رکھو۔ ''
دُنیاکی چھ چیزیں اوراُن کی حقیقت :
امیرالمومنین حضرت سیدناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْھَہُ الْکَرِیْم نے ارشادفرمایا:ـــــ''دنیا چھ چیزوں پرمشتمل ہے (۱)غذا(۲)مشروب (۳)لباس (۴)سواری (۵)نکاح اور(۶) خوشبو۔(۱)۔۔۔۔۔۔سب سے اعلی غذا شہد ہے اور وہ مکھیوں کا لعاب ہے۔(۲)۔۔۔۔۔۔ سب سے اعلی مشروب پانی ہے اور اس میں نیک ،بد،انسان اورحیوان سب برابر ہیں۔(۳)۔۔۔۔۔۔سب سے اعلی لباس ریشم ہے اوروہ کیڑے سے بنایا جاتا ہے۔ (۴)۔۔۔۔۔۔سب سے اعلی سواری گھوڑا ہے اور اس پر مردوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ (۵)۔۔۔۔۔۔نکاح میں سے سب اعلی نعمت عورت سے صحبت کرناہے اور وہ شرم گاہ کاشرم گاہ میں جاناہے ۔اور عورت اپنے بدن میں اچھے اعضاکوسنوارتی ہے ، لیکن اس سے ارادہ سب سے بری چیزکاکیاجاتاہے اور(۶)۔۔۔۔۔۔سب سے اعلی خوشبومُشک ہے اور وہ ہرن کا خون ہے۔''