Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
77 - 82
نہیں گزاری ہوگی۔اور(۲) دوسری رات وہ ہے جس کی صبح کوقیامت کا دن ہوگا اورپھر اس کے بعد کوئی رات نہیں آئے گی۔''
حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ اوردنیاکی مذمت :
    حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشادفرماتے ہیں:''جس شخص کو دنیامیں سے کچھ حصّہ دیاجاتا ہے تو کہا جاتا ہے:'' یہ لے لواور اِس سے دوگنی حرص،دوگنی مشغولیت اور دوگنا غم بھی لے لو۔''اورجس کو دنیا میں کوئی نعمت دی جاتی ہے تواس کی آخرت سے اتناحصہ کم کر دیا جاتاہے۔''پھراللہ عزوجل کی قسم کھاکرارشادفرمایا: ''دنیاسے جوبھی لوسوچ سمجھ لو،پس چاہوتوکم کرو اورچاہوتوزیادہ لو۔''
سب سے بڑازاہد اورسخی
    کہاگیاہے کہ''لوگوں میں سب سے بڑازاہد(دنیاسے کنارکشی کرنے والا)وہ ہے جس کی کمائی پاکیزہ اور حلال ہے اگرچہ وہ دنیاپرحریص ہی کیوں نہ ہو۔

    اورلوگوں میں سب سے بڑادنیاکاطلب گاراور اس میں رغبت رکھنے والا وہ ہے جواس بات کی پرواہ نہ کرے کہ جوکمایاہے وہ حلال ہے یاحرام۔ پھراگرچہ وہ دنیاسے اعراض کرنے والاہی کیوں نہ ہو۔

     اورلوگوں میں سب بڑا سخی وہ ہے جوحقوق اللہ عزوجل کوعمدہ طریقے پراداکرے اگرچہ اس کے علاوہ دیگرکاموں میں لوگ اسے بخیل ہی کہتے ہوں۔

     اورسب سے بڑا بخیل وہ ہے جواللہ عزوجل کے حقوق کی ادائیگی میں بخل کرے اگرچہ دوسرے کاموں میں لوگ اُسے سخی ہی کہتے ہوں ۔''
Flag Counter