Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
76 - 82
کے (ڈرا ؤنے ) دانت نظرآرہے ہوں گے اوروہ تمام انسانوں کے سامنے ہوجائے گی ، اُن سے پوچھاجائے گا :''کیا تم اس کو جانتے ہو؟''وہ جواب دیں گے :''ہم اس کی پہچان سے اللہ عزوجل کی پناہ مانگتے ہیں۔''توکہاجائے گا :''یہی ہے وہ دنیا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے تم ایک دوسرے کا خون بہاتے تھے ،اس کو پانے کے لئے قطع رحمی(یعنی رشتے داری توڑدیا) کرتے تھے ،اس کی خاطرایک دوسرے پر غروراور حسدکرتے تھے اوراسی کے لئے ایک دوسرے سے بغض رکھتے تھے ۔''

    پھردنیاکوبوڑھی عورت کے روپ میں جہنم میں ڈال دیاجائے گاتووہ کہے گی:''اے اللہ عزوجل ! میرے چاہنے والے،میرے پیچھے آنے والے کہاں گئے ؟ تواللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا:''اس کے پیچھے بھاگنے والوں اورچاہنے والوں کوبھی اس کے پاس( جہنم میں) پہنچا دو۔''
حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
    حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشادفرماتے ہیں :''کیامیں تمہیں ان دودنوں اوردوراتوں کے بارے میں نہ بتاؤں جن کی مثل مخلوق نے نہیں سنی،(۱)ایک دن وہ ہے جب اللہ عزوجل کی طرف سے آنے والاتیرے پاس رضائے الٰہی عزوجل کامژدہ لے کرآئے گا یا اس کی ناراضگی کاپیغام ۔اور(۲)دوسرا دن وہ جب تواپنانامہ اعمال لینے کے لئے بارگاہِ الٰہی عزوجل میں حاضرہوگااوروہ نامہ اعمال تیرے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گایا بائیں میں ۔(اور دوراتوں میں سے)(۱)ایک رات وہ ہے جو میت اپنی قبر میں گزارے گی اوراس سے پہلے اس نے ایسی رات کبھی
Flag Counter