Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
75 - 82
حضرت سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ :
    حضرت سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی مجلس میں شریک لوگوں سے ارشا د فرمایا:''تم لوگ حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے زیادہ نمازیں پڑھنے والے ،ان سے زیادہ روزے رکھنے والے اوران سے زیادہ جہاد کرنے والے ہو لیکن وہ حضرات تم سے بہتر تھے ۔''تو لوگوں نے عرض:''اے ابو عبد الرحمن !اس کی کیاوجہ ہے ؟'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشادفرمایا:''یہ اس لئے کہ حضوررحمت عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین تم سے زیادہ دنیا سے کنارہ کشی کرنے والے اورتم سے زیادہ آخرت میں رغبت رکھنے والے تھے ۔''
حضرت سیدناابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
    حضرت سیدناابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشادفرماتے ہیں:''اے بنی آدم! تو ساری زمین اپنے پاؤں تلے روندڈال (اوراس کامالک بن جا)پھربھی تیری قبر زمین کے تھوڑے سے ٹکڑے پر ہی بنے گی ،۔۔۔۔۔۔اے ابن آدم !تیری زندگی دنوں میں بٹی ہوئی ہے جب بھی ایک دن گزرتا ہے تیری زندگی کا کچھ حصہ کم ہوجاتا ہے،۔۔۔۔۔۔اے ابن آدم ! جس دن سے تیری ماں نے تجھے جناہے تو اپنی عمر کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔''
حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما :
    حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ارشاد فرمایا: ''بروزِقیامت دنیاکوایک بد صورت نیلی آنکھوں والی بوڑھی عورت کے روپ میں لایا جائے گاجس
Flag Counter