Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
71 - 82
سیدنااسامہ بن زیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس باندی کواپنا ہاتھ تنگ ہونے کی وجہ سے خریداتھا(یعنی اس وقت مال موجودتھا، بعدمیں نہیں خریدسکتے تھے)
 (المرجع السابق،الحدیث۱۰۵۶۴،ص۳۵۵)
فکرِآخرت کے متعلق فرمانِ مصطفی ا:
    حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشادفرمایا:اے لوگو! یقینا دنیا تمہارے لئے جائے عمل ہے تواپنے اعمال کوبخوبی پوراکرو ۔اور تمہارا ایک انجام (موت)ہے تو اپنے انجام کی تیاری کرو۔مسلمان دو خوفوں کے درمیان رہتاہے (۱)ایک اُس مدت کاخوف جو گزر چکی،وہ نہیں جانتا کہ اللہ عزوجل نے اس کے بارے کیافیصلہ فرمایاہے۔اور(۲)دوسرے اس مدت کاخوف جو ابھی باقی ہے ،وہ نہیں جانتا کہ اللہ عزوجل اس اس کے ساتھ کیامعاملہ فرماتاہے پس بندے کوچاہے کہ دنیا میں بڑھاپاآنے سے قبل جوانی ہی آخرت کے لئے زادِ راہ اکٹھا کرلے ،کیونکہ تم آخرت کے لئے پیداکئے گئے ہواور دنیاتمہارے لئے بنائی گئی ہے ،قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! موت کے بعد(عبادت کے لئے)تھکنے کاکوئی موقع نہیں اوردنیا کے بعد جنت اوردوزخ کے علاوہ کوئی گھرنہیں میں اللہ تعالیٰ سے اپنے اورتمہارے لئے استغفارکرتاہوں۔''
 (المرجع السابق،الحدیث:۱۰۵۷۱،ص۳۶۰)
Flag Counter