Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
69 - 82
کوترک کردیتا ہے ،۔۔۔۔۔۔پہلی فرص میں طاعات وعبادات بجا لاتاہے،۔۔۔۔۔۔ اورمکمل اہتمام کے ساتھ اداکرتاہے ،۔۔۔۔۔۔اوریہ کہ حضورنبی ئمُکَرَّم،نُورِمُجسَّم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے نیکی کے کاموں میں جلدی کرنے کی بہت سی مثالیں قائم کی اوربیان فرمائی ہیں۔چنانچہ،

    حضرت سیدناعقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مَیں نے مدینہ منورہ میں حضورنبی کریم ،رء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے پیچھے عصر کی نماز پڑھی توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سلام پھیر نے کے بعد جلدی سے اٹھے اورلوگوں کی گردنیں پھلانگ کراپنی ازواج مطہرات میں سے کسی کے حجرے میں تشریف لے گئے ۔لوگ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اس جلدی کودیکھ کر گھبراگئے ،پھرنبی اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ان کے پاس تشریف لائے تولوگوں کواس عجلت سے متعجب دیکھ کرارشادفرمایا:''مجھے کچھ ''سونا''یادآگیاجوہمارے گھر میں تھامیں نے یہ ناپسندکیاوہ مجھے (یادالٰہی عزوجل سے) روکے تومیں نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دے دیا ۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الاذان،باب من صلی بالناس فذکر......الخ،الحدیث:۸۵۱،ص۶۷)
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، سعادت کی علامت :
    وہ مسلمان جسے حضورنبی پاک،صاحبِ لولاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اطاعت کی توفیق مل جائے وہ یقیناسعادت مندہے کہ ایساشخص آخرت کودنیاپرترجیح دیتاہے اورموت کو ہمیشہ یاد رکھتاہے۔چنانچہ،

    حضرت سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین،
Flag Counter