Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
62 - 82
ہواتوآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے شخص سے استفسارفرمایا: ''اس کے بارے تمہاری کیا رائے ہے ؟'' اس نے عرض کی :''یارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !اس کا شمار نیک اور شریف لوگوں میں ہوتا ہے اور اللہ عزوجل کی قسم!یہ توایساہے کہ اگرکسی کونکاح کا پیغام بھیجے تواس سے شادی کرلی جائے اوراگرکسی کی سفارش کرے تواس کی سفارش منظورکرلی جائے ۔''

    حضرت سیدناسہل بن سعدرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم خاموش رہے پھرایک دوسرے شخص کاوہاں سے گزرہواتوحضورنبی اکرم ،رسول محتشم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اس کے بارے میں بھی استفسارفرمایا: ''اس کے متعلق تمہاری کیارائے ہے ؟''اس نے عرض کی:''یارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !اس کا شمارفقراء مسلمین(یعنی غریبوں) میں ہوتا ہے اویہ ایساہے کہ اگرکسی کونکاح کا پیغام بھیجے توکوئی اس سے شادی نہ کرے، کسی کی سفارش کرے تومنظورنہ کی جائے اوراگربات کرے توسنی نہ جائے ۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''یہ اس جیسے زمین بھرسے بہتر ہے ۔''
(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب فضل الفقر،الحدیث:۶۴۴۷،ص۵۴۲)
(۲)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدناابوذررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے مجھ سے ارشادفرمایا:''اے ابوذر!کیاتم مال کی کثرت کوتونگری وغناء خیال کرتے ہو؟''میں نے عرض کی:''جی ہاں ! یارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ۔''پھرآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّمَ نے ارشادفرمایا: ''اورکیاتم یہ خیال کرتے ہوکہ مال کی کمی کانام فقرومفلسی ہے ؟''میں عرض کی:'' جی ہاں !
Flag Counter