| الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی) |
پیارے اسلامی بھائی! تھوڑی سی بھلائی (یعنی نیکی )بھی مت چھوڑاورنہ ہی معمولی سی برائی (یعنی گناہ)کواختیارکرکیونکہ تجھے نہیں معلوم کہ کون سی نیکی کے سبب اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم فرمادے اور کس برائی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ تجھ سے ناراض ہوجائے ۔
فقراء اوران کی مجالس کوحقیرنہ جانو
پیارے اسلامی بھائی!جوچیزتجھے جنت سے قریب اورجہنم سے دورکر دے گی وہ اللہ عزوجل کے بندوں کااحترام ہے ۱؎ ،۔۔۔۔۔۔بالخصوص نیک وپرہیزگارفقراء کی تعظیم وتکریم کرنا،۔۔۔۔۔۔ اُنکی قدر ومنزلت کوسمجھنا،۔۔۔۔۔۔اور اُن سے دوستی ایسی ہوجیسی تم اغنیاء اورمالداروں سے کرتے ہو ،۔۔۔۔۔۔اگر وہ تیرے پاس کوئی حاجت لے آئیں تو اپنے منصب ومال کے ذریعے ان کی غم گساری کر ،۔۔۔۔۔۔انہیں حقیر مت جان ہو سکتا ہے کہ وہ تجھ سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے قریب ہوں۔
؎زاہد نگاہ تنگ سے کسی رِند کو نہ دیکھ شاید کہ اس کریم کو تو ہے کہ وہ پسند
فقراء کے فضائل پراحادیث مبارکہ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناسہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے پاس سے ایک شخص کاگزر
اللہ عزوجل کے بندوں کے احترام کے بارے میں مزیدمعلومات کے لئے بانی دعوتِ اسلامی،شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کارسالہ''احترامِ مسلم''مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کامطالعہ انتہائی مفیدرہے گا۔