اوراس کی نعمتوں کودیکھوجومیں نے جنتیوں کے لئے تیارکی ہیں۔''حضورنبی پاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشادفرماتے ہیں:''جبرائیل (علیہ السلام )د وبارہ جنت میں گئے تو کیا دیکھا کہ اس کومشقتوں اور تکالیف سے ڈھانپ دیاگیاہے،پس جبرائیل امین( علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی :''اے اللہ عزوجل !تیرے عزت وجلال کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اب اس میں کوئی بھی داخل نہیں ہوسکے گا۔''
پھراللہ عزوجل نے ارشادفرمایا:''اب دوزخ کی طرف جاؤاوردوزخ اوراس کے عذابات کودیکھوجومیں نے اہل دوزخ کے لئے تیارکئے ہیں۔''حضرت جبرائیل (علیہ السلام ) نے جاکر دیکھا کہ دوزخ (کی آگ)کا ایک حصہ دوسرے پرچڑھ رہاہے تو اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضرہو کر عرض کی:''اے اللہ عزوجل !تیرے عزت وجلال کی قسم ! کوئی بھی ایسانہیں جو جہنم (کی سختی ) کے بارے میں سنے اوراس میں داخل ہو(یعنی بچنے کی کوشش کریگا )پس اللہ تعالیٰ کے حکم سے جہنم کو شہوات ولَذّات کے پردوں سے ڈھانپ دیاگیا۔''
پھراللہ تعالیٰ نے جبرائیل (علیہ السلام )کو حکم دیا:''دوبارہ جہنم کی طرف جاؤ ۔'' جبرائیل (علیہ السلام) گئے اوربارگاہ الٰہی عزوجل میں حاضرہو کر عرض کی :اے اللہ عزوجل !تیری عزت وجلال کی قسم!مجھے خوف ہے کہ اب اس سے کوئی بھی نہ بچ پائے گا ،بلکہ (شہوات میں مبتلاہوکر)اس میں جاپڑے گا۔''