| الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی) |
تیرے دل کوغناء سے اور تیرے ہاتھوں کو رزق سے بھر دوں گا۔اور اے ابن آدم !تو میری عبادت سے دوری اختیارنہ کر (ورنہ )میں تیرے دل کو فقر سے بھردوں گااور تیرے ہاتھوں کودنیاوی کاموں میں مصروف کردوں گا۔''
(المستدرک للحاکم ،کتاب الرقاق،الحدیث:۷۹۹۶،ج ۵،ص۴۶۴)
(۲)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدناابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے محبوب، دانائے غیوب،منزہ عن العیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:''جس نے دنیا سے محبت کی وہ آخرت میں نقصان اٹھائے گااورجس نے آخرت سے محبت کی اس کو دنیا میں نقصان ہوگا ،توتم باقی رہنے والی (آخرت)کو فنا ہونے والی(دنیا) پرترجیح دو۔''
(المرجع السابق،الحدیث:۷۹۶۷،ص۴۵۴)
(۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنامغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سردارِمکہ مکرمہ،سلطانِ مدینہ منورہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اتنی لمبی نماز ادا فرماتے تھے کہ مبارک قدموں میں ورم آجاتایاان میں زخم ہوجاتے اورجب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے اس کے بارے میں عرض کی جاتی ( کہ اتنی مشقت کس لئے ؟)توارشادفرماتے :''کیا میں اپنے رب عزوجل کا شکرگزاربندہ نہ بنوں؟''
(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب الصبرعن محارم اللہ،الحدیث:۶۴۷۰،ص۵۴۳)
جنت اورد وخ تم سے قریب ہیں
(۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے :