| الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی) |
(۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ئمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذیشان ہے :''بندہ کہتا ہے'' میرامال میرامال'' لیکن اس کامال توصرف تین طرح کاہے (ا) جوکھاکرختم کردیا (۲)یاجو پہن کربوسیدہ کردیا (۳)یا جوکسی کوصدقہ دے کرآگے (آخرت کے لئے) بھیج دیا، اس کے علاوہ جوبھی مال ہے وہ توجانے والا ہے اوروہ اسے لوگوں کے لئے چھوڑ دے گا۔''
(المرجع السابق،الحدیث:۷۴۲۲)
عمل ہمیشہ انسان کے ساتھ رہتاہے:
(۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان:''میت کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں، دو واپس ہوجاتی ہیں اور ایک باقی رہ جاتی ہے ،اس کے اہل ،مال اور عمل ساتھ جاتے ہیں تواس کے اہل ومال واپس لوٹ جاتے ہیں اور اس کاعمل ساتھ رہتاہے ۔'' (المرجع السابق،الحدیث:۷۴۲۴)
آخرت کی تیا ری کرلو
جب دنیا ایک ختم ہوجانے والا سایہ ہے اورفانی ہونے والا سامان ہے تو تجھ پر لازم ہے کہ تو آخرت کے لئے مکمل اہتمام کر ۔چنانچہ، (۱)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنامعقل بن یساررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشادفرماتے ہیں کہ تمہاراپاک پروردگار عزوجل ارشادفرماتاہے: ''اے ابن آدم !توخودکو میری عبادت کے لئے فارغ کرلے میں