Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
51 - 82
 ''اللہ عزوجل کی قسم !آخرت کے مقابلے میں دنیا اتنی سی ہے جیسے کوئی اپنی اس انگلی کو سمندر میں ڈالے تو وہ دیکھے کہ اس انگلی پر کتنا پانی لایا ۔''اس حدیث کے'' یحییٰ ''نامی راوی نے شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا ۔
(صحیح مسلم،کتاب الجنۃ،باب فناء الدنیا،الحدیث:۷۱۹۷،ص۱۱۷۳)
(۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناجابر عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ رحمتِ عالم ،نورِ مجسم ،شاہِ بنی آدم رسول محتشم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمعالیہ کے کسی حصہ سے آتے ہوئے بازار سے گزرے اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے دونوں طرف لوگ تھے، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا گزربکری کے ایک مردہ بچے کے پاس سے ہواجس کاایک کان چھوٹاتھا،آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اس کا کان پکڑ کر اٹھایااورارشادفرمایا :''تم میں سے کون اسے ایک درہم میں خریدناچاہے گا۔''لوگوں نے عرض کی : ''ہم اسے کسی بھی چیزکے بدلے میں لینا پسند نہیں کرتے ،ہم اس کا کیا کریں گے ؟''ارشادفرمایا : ''کیا تم پسند کرتے ہو کہ یہ تم کو مل جائے۔'' انہوں نے عرض کی :''اللہ عزوجل کی قسم!اگر یہ زندہ ہوتا تب بھی اس میں عیب تھاکہ اس کاایک کان چھوٹاہے توپھرجبکہ یہ مردہ ہے کوئی اسے کیسے لے گا ؟''حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا: ''اللہ عزوجل کی قسم !جیسے تمہاری نظروں میں یہ مردہ بچہ کوئی وقعت نہیں رکھتا اللہ عزوجل کے نزدیک دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے ۔''
(صحیح مسلم،کتاب الزھدوالرقاق،باب الدنیاسجن.....الخ،الحدیث:۷۴۱۸،ص۱۱۹۱)
(۴)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم بکری کے ایک خارش زدہ بچے
Flag Counter