دنیامیں زہداختیارکرنے والوں میں ایک نام حضرت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کابھی ہے، ان کو''سلمان الخیر ''بھی کہا جاتا ہے ۔چنانچہ،
حضرت عامر بن عبداللہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے منقول ہے کہ جب حضرت سیدنا سلمان الخیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وصال کا وقت قریب آیاتو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر گھبراہٹ کے آثار دکھائی دیئے ،لوگوں نے پوچھا:'' اے عبداللہ کے باپ! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کس چیزنے پریشان کردیا ہے ؟حالانکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو بھلائی کے کاموں میں سبقت لے جانے والے تھے اورآپ تو رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے ساتھ کئی غزواتِ حسنہ اور بڑی بڑی فتوحات میں شریک رہے۔''توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :''مجھے یہ بات پریشان کئے ہوئے ہے کہ اللہ کے محبوب ،دانائے غیوب ، منزہ عن العیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ہم سے جدا ہوتے وقت ایک عہد لیا تھا کہ'' تم میں سے ہرشخص کوایک مسافرجتنا زادِراہ کافی ہے ۔''اوریہی وہ بات ہے جس نے مجھے پریشان کیاہے۔''
حضرت عامربن عبداللہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' جب حضرت سیدنا