Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
46 - 82
کی:''یارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!آپ نے سچ کہا۔''رحمتِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:'' بیٹھواور پیو۔'' میں بیٹھ گیااوردودھ پیا۔'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے پھر فرمایا :''اورپیو۔''حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ'' میں برابرپیتاجاتاتھااورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم باربارارشادفرماتے: ''اورپیو۔'' یہاں تک کہ میں نے عرض کی : ''قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوحق کے ساتھ بھیجا! اب تو جگہ ہی نہیں بچی ۔'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''تومجھے دکھاؤ۔'' میں نے پیالہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمت میں پیش کیا توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اللہ عزوجل کی حمدو ثناء بیان کی اور
بِسْمِ اللہ
پڑھ کر باقی دودھ پی لیا۔''
(صحیح البخاری ،کتاب الرقاق،باب کیف کان عیش النبی صلی اللہ علیہ وسلم .....الخ،الحدیث:۶۴۵۲،ص۵۴۲)
؎کیوں جناب بو ہریرہ تھا وہ کیساجام شیر     جس سے ستر صاحبوں کا دودھ سے منہ پھر گیا                    حدائق بخشش
(۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنامصعب بن عمیررضی اللہ تعالیٰ عنہ:
دنیامیں زاہدین کے پیشواؤں میں سے ایک حضرت سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہیں ۔چنانچہ،

    حضرت سیدنا خباب بن الارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبیوں کے سلطان،سرور ذیشان ،محبوب رحمن عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی معیت میں رضائے الٰہی عزوجل کے لئے اللہ عزوجل کی راہ میں ہجرت کی ۔جس کااجروثواب اللہ عزوجل کے ہاں ثابت ہوگیا۔ ہم میں سے بعض وہ ہیں جن کا وصال ہوگیااورانہیں دنیا میں کوئی اجرنہیں ملا۔انہیں میں سے ایک حضرت سیدنا
Flag Counter