زہدوتقوی والے ان سرداروں میں سے ایک حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ۔
حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے:'' اللہ عزوجل وہ ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں ۔میں کبھی بھوک کی شدت سے اپنا پیٹ زمین سے لگادیتااور کبھی اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیتا، ایک دن میں لوگوں کی گزرگاہ پر بیٹھ ہواتھا(جبکہ بھوک کی شدت تھی ) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں سے گزرے تو میں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قرآن پاک کی ایک آیت کا مطلب پوچھا اورپوچھنے کی غرض یہ تھی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے اپنے ساتھ گھر لے جائیں لیکن حضرت سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ گزر گئے اور مجھے ساتھ چلنے کے لئے نہ کہا ،پھر میرے پاس سے حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ گزرے اُن سے بھی میں نے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں پوچھا اورغرض یہی تھی کہ مجھے اپنے ساتھ لے جائیں گے لیکن حضرت سیدنا عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی گزرگئے اورمجھے اپنے ساتھ نہ لیا ۔
اس کے بعددوجہاں کے والی حضوررحمت عالم،نورِمجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم میرے پاس سے گزرنے لگے تو مجھے دیکھ کر مسکر ائے اور میرے چہرے پر بھوک کے آثار اور میرے د ل کی تمنا کوسمجھ گئے پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اے ابوہریرہ !''میں نے عرض کی: