حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ''ایک دن یا رات کو حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم گھر سے نکلے تو دیکھاکہ حضرت سیدناابو بکر اورحضرت سیدنا عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما بھی باہر کھڑے ہیں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے استفسارفرمایا:''تمہیں اس وقت کیا چیزگھروں سے باہرلے آئی ؟'' انہوں نے عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !بھوک ۔''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا : ''اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے!میں بھی اُسی چیزکے سبب گھرسے نکلاہوں جس نے تمہیں گھرسے نکالا ہے، ٹھہرو۔''تووہ دونو ں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے پاس رُک گئے پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ایک انصاری کے گھر تشریف لے گئے لیکن وہ گھر میں موجود نہ تھے، جب اس انصاری کی بیوی نے دیکھا تو خوشی سے کہنے لگی :'' مرحبااورخوش آمدید۔'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اس انصاری کے بارے میں پوچھا:''وہ کہاں ہیں ؟''عرض کی: ''وہ ہمارے لئے میٹھاپانی لینے گئے ہیں۔''
جب وہ انصاری واپس لوٹے تو حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اورآپ کے دونوں صاحبوں کودیکھ کرکہا:'' الحمدللہ ! آج میرے مہمانوں سے بڑھ کر معزز