اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں:''رحمتِ عالم ،نورِمجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کبھی بھی لگاتاردودن تک سیرہوکر ''جَو'' کی روٹی نہیں کھائی ،یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم وصال ظاہری فرماگئے ۔''
(جامع الترمذی ،باب ماجاء فی معیشۃالنبی صلی اللہ علیہ وسلم ....الخ ،الحدیث:۲۳۵۷،ص۱۸۸۸)
حضرت سیدناابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ'' سرکارِ مکہ مکرمہ،سلطانِ مدینہ منورہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم مسلسل کئی راتیں بھوک کی حالت میں گزارتے اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے گھر والوں کوشام کا کھاناتک میسرنہ آتا اوراُن کے کھانے میں اکثر جَو کی روٹی ہوتی ۔''
(المرجع السابق،الحدیث۲۳۶۰)
کبھی کثرتِ مال کاسوال نہیں کیا:
اللہ کے محبوب،دانائے غیوب ،منزہ عنِ العُیُوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے دنیاپرآخرت کو ترجیح دی اور کبھی اللہ عزوجل سے مال کی کثرت کاسوال نہ