Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
29 - 82
زُہدِحقیقی
    دنیا کے کاموں میں مشغول رہنے کے باوجود تیراآخرت کے لئے فکرکرنا اور اس کاشعور رکھنا ،تیرے دل سے دنیا کی محبت کو نکال دے گا۔اور اسی کوزُہدحقیقی کہتے ہیں اور یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تجھے اللہ تعالیٰ کے قریب کردے گا ۔

    حضرت سیدنا ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مَحبوبِ ربُّ العٰلَمین،جنابِ صادق وامین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ رحمت نشان ہے :''دنیا سے بے رغبتی مال کو ضائع کردینے اور حلال کو حرام کردینے کا نام نہیں،بلکہ دنیاسے کنارہ کشی تویہ ہے کہ جوکچھ تیرے ہاتھ میں ہے وہ اس سے زیادہ قابل اعتمادنہ ہوجوکچھ اللہ عزوجل کے پاس ہے ۔''
(جامع الترمذی،کتاب الزھد،باب ماجاء فی الزھادۃ،الحدیث:۲۳۴۰،ص۱۸۸۷)
تیرا حقیقی مال
    دنیااوراس کے کاموں میں رہتے ہوئے تیراآخرت کے بارے میں سوچناتجھے تیرے حقیقی مال کی پہچان کروادے گاپس تواس مال کو(راہ ِخداعزوجل میں دے کر) اپنی حقیقی زندگی کے لئے محفوظ کرلے گا ۔چنانچہ،

     حضرت سیدنا حارث بن سُوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت،ماہِ نُبوت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''تم میں سے کس کو اپنے مال سے وارث کامال زیادہ محبوب ہے؟'' صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کی :''یا رسولَ اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !
Flag Counter