Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
28 - 82
دوفرشتوں کی صدائیں:
     تمام مسلمانوں کے لئے طلبِ دنیامیں میانہ روی بہتر ہے ،کیونکہ یہ انہیں کسی کا محتاج کرتی اور نہ ہی اُس اہم کام سے روکتی ہے جواللہ عزوجل نے ان کے سپرد کیاہے اوروہ اہم کام اس کلمہ یعنی لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ کوسربلندکرنا ہے۔چنانچہ،

    حضرت سیدنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سردارِمکہ مکرمہ ، سلطانِ مدینہ منورہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمان ذیشان ہے:''جب بھی سورج طلوع ہوتاہے توا س کے دونوں جانب دوفرشتے بھیجے جاتے ہیں جوصدالگارہے ہوتے ہیں، اوراس صداکوجن وانس کے علاوہ تمام زمین والے سنتے ہيں،وہ فرشتے کہتے ہیں: ''اے لوگو!اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں آجاؤ،بیشک (دنیاکامال)جوتھوڑا ہو اورکفایت کرے وہ بہترہے اس (مال) سے جوزیادہ ہواور غفلت میں ڈال دے۔''
(المسندللامام احمدبن حنبل،الحدیث:۲۱۷۸۰،ج۸،ص۱۶۸)
اللہ عزوجل ارشادفرماتاہے :
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا ٝ وَلَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللہِ الْغَرُوۡرُ ﴿۵﴾
ترجمہ کنزالایمان:اے لوگو!بے شک اللہ کا وعدہ سچ ہے توہرگزتمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی اور ہرگزتم ہیں اللہ کے حکم پر فریب نہ دے وہ بڑافریبی۔(پ22،فاطر:5)
Flag Counter